وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، اہم امور پر گفتگو

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں قومی سلامتی کی صورتحال سمیت امور پر گفتگو کی گئی ۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف سے ملاقات کے لیے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایوان وزیراعظم پہنچیں ۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات میں ملک کی مجموعی، داخلی وخارجہ صورتحال اور قومی سلامتی سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد میاں شہباز شریف سے یہ آرمی چیف جنرل باجوہ کی پہلی باضابطہ ملاقات ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More