وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، اہم امور پر گفتگو

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ون آن ون ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سےآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں ملکی صورتحال پرگفتگو کی گئی جبکہ ملاقات میں بارڈر اور سیکیورٹی صورتحال پر بھی مشاورت ہوئی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More