آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی کانگریس رکن شیلا جیکسن کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی کانگریس رکن شیلا جیکسن نے ملاقات کی ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی کانگریس رکن شیلا جیکسن کی ملاقات ہوئی، آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں امریکی وفد بھی شریک تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد نے آرمی چیف سے پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر افسوس کا اظہار کیا، امریکی وفد کی سیلاب سے جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی بھی کی۔ امریکی وفد نے مشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کی پیشکش کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More