آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے امریکی سینیٹرز کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے امریکی سینیٹرز کے وفد نےملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے اور سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی، باہمی دلچسپی، افغانستان کی صورتحال، دوطرفہ تعاون پر بھی گفتگو کی گئی، امریکی سینیٹرز نے افغانستان کےلیےپاکستان کے اقدامات کی تعریف کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا پاکستان امریکا کے ساتھ کثیرالجہتی اور پائیدار تعلقات چاہتا ہے، افغانستان کوانسانی بحران سےبچانےکےلیےعالمی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

ملاقات میں امریکی ناظم الامور بھی موجود تھیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More