آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کور ہیڈ کوارٹرز بہاولپور کا دورہ

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز بہاولپور کا دورہ کیا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں، تربیت اور انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء نے آرمی چیف کااستقبال کیا۔ آرمی چیف کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں، تربیت اور انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے جوانوں کے مورال اور آپریشن تیاریوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مینٹیننس سہولیات اورپیشہ ورانہ ترقی کے ریسورس سینٹر کا بھی دورہ کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More