آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آرمرڈ کور ریجیمنٹل سینٹر نوشہرہ کا دورہ

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمرڈ کور ریجیمنٹل سینٹر نوشہرہ کا دورہ کیا ہے۔ آرمی چیف نے لیفٹیننٹ ندیم ذکی منج کے آرمرڈ کور کے کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمرڈ کور ریجیمنٹل سنٹر نوشہرہ کا دورہ کیا۔ یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔ آرمی چیف نے لیفٹیننٹ ندیم ذکی منج کے آرمرڈ کور کے کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے۔آرمی چیف نے جنگ میں آرمرڈ کور کے فیصلہ کن کردار کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہاکہ آرمرڈ کور کی پیشہ ورانہ مہارتیں اورآپریشنز میں کارکردگی نمایاں ہیں۔ ہر سطح پر کمانڈرز پیشہ ورانہ تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔ فوج اورخصوصی آرمرڈ کور میں جدید ٹیکنالوجی کو روشناس کراتے رہنا چاہتے ،آرمی چیف نے کہاکہ آرمرڈ کور کیلئے ٹیکنالوجی بارے تازہ ترین پیش رفت سے باخبر رہنا ضروری ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More