آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ایئر ڈیفنس سینٹر کراچی کا دورہ

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایئر ڈیفنس سینٹر کراچی کا دورہ کیا ۔ آرمی چیف نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ہائی ٹو میڈیم ڈیفنس سسٹم کی پاکستان آرمی ڈیفنس میں شمولیت کا مشاہدہ کیا۔ آرمی چیف کو کمانڈر آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان نے اسٹریٹیجک ویپن سسٹم کے بارے میں بریفنگ دی ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ ہائی ٹیک ڈیفنس سسٹم بڑھتے خطرات کے پیشِ نظر پاکستانی فضائی دفاعی نظام کو تقویت دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایئرڈیفنس سسٹم مجموعی دفاعی نظام میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔پاک چین اسٹریٹیجک شراکت داری خطے میں استحکام کا عنصر ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More