آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بیلجیم کی وزیردفاع سے ملاقات

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بیلجیم میں وزیردفاع سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بیلجیئم کی قیادت کی خطے میں امن واستحکام کےلیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بیلجیئم میں وزیردفاع سے ملاقات کی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان بیلجیئم کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق دونوں ممالک نے فوجی اور دفاعی پیدوار میں فروغ دینے پر اتفاق کیا ۔ فوجی تربیت، انسداد دہشتگردی اور انٹیلی جنس تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا ۔ بیلجیئم کی قیادت نے پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More