مادر وطن کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کور ہیڈ کوارٹرکا دورہ کیا۔

ترجمان پاک فوج (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کور کی آپریشنل تیاریوں، کورونا سے متعلق اقدامات کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورہ کے دوران آرمی چیف کوفارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس کے علاوہ آرمی چیف نے لاہور میڈیکل کالج کا بھی دورہ کیا، ساتھ ہی نے اسکول آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کاسنگ بنیاد رکھا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج نے فرض کی ادائیگی کےد وران بےشمار قربانیاں دیں ہیں، مادر وطن کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ نوجوان اپنی بہترین کارکردگی سے ملک اور انسانیت کی خدمت میں کردار ادا کریں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More