افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کیلئے عالمی کاوشیں ناگزیر ہیں، آرمی چیف

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے انڈونیشیا کی وزیرخارجہ نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی تعاون کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا،

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور انڈونیشیاکی وزیر خارجہ کے مابین افغانستان سمیت خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان علاقائی،عالمی معاملات میں انڈونیشیاکےکردارکی قدرکرتاہے، پاکستان انڈونیشیاکےساتھ تعلقات کےفروغ کاخواہاں ہے۔

اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن نمائندہ خصوصی برائے افغانستان، پاکستان جیسپر وائیک نے بھی ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص افغان صورتحال اور انسانی امداد کے بارے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جرمن نمائندہ سے ملاقات کے دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان، جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو وسعت دینے کا خواہاں ہے، دنیا غیر مستحکم افغانستان کی متحمل نہیں ہوسکتی، افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کیلئے عالمی کاوشیں ناگزیر ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More