جی ایچ کیو انویسٹیچر کی تقریب میں آرمی چیف کی شرکت

اسلام آباد: جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں جی ایچ کیو انویسٹیچر کی تقریب منعقد ہوئی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔آرمی چیف نے مختلف آپریشنز کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے والے فوجی جوانوں کو اعزازات سے نوازا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں جی ایچ کیو انویسٹیچر کی تقریب ہوئی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ،اعلیٰ فوجی افسران اور شہدا کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

آرمی چیف نے مختلف آپریشنز کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے والے فوجی جوانوں کو اعزازات سے نوازا۔تقریب میں 48افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) جبکہ 7 افسران، 3 جونیئر کمیشنڈ آفیسرز اور 30 سپاہیوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔شہداء کے تمغے ان کے اہل خانہ نے وصول کئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More