آرمی چیف اور مراکش کے سفیر کے درمیان افغانستان کی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مراکش کے سفیر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی، سلامتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مراکش کے سفیر کے درمیان ملاقات میں افغانستان سمیت علاقائی سلامتی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مراکش کے ساتھ تعلقات کو پاکستان قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مراکش سے مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید بڑھانے کے خواہش مندہیں ۔ مراکش کے سفیر نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کااعتراف کیا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More