اسلام آباد میں فوج کو بلایا جاسکتا ہے، وزیر داخلہ

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ 15 مارچ کے بعد عمران خان کی پوزیشن واضح ہوجائے گی۔وزیر اعظم عمران خان کہیں نہیں جا رہا ہے ۔ ضرورت پڑی تو آرمی کو بھی اسلام آباد کال کریں گے۔

اسلام آباد میں ویمن بزنس فورم سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید احمد نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے کہا کہ اجلاس کب بلاناہے اس کا فیصلہ اسپیکر نے کرنا ہے ۔اسپیکر کے فیصلے کو کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیاجاسکتا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمدکا کہنا تھا کہ تلخیوں کی طرف نہیں بڑھنا چاہیے ۔ چوہدری شجاعت بھائی ہیں ان کیخلاف کوئی بات نہیں کروں گا۔ حزب اختلاف کا کام ہی وہی ہے جو کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں اگر ایک ہی جگہ دو جلسے ہوئے تو وزارت داخلہ کوئی راستہ نکالے گی ۔کسی کو ملیشیا فورس اسلام ٓباد لانے کی اجازت نہیں دیں گے۔اسلام آبادمیں ایف سی اور رینجرز کو سات روز کے لئے بلایا ہے،،ضرورت پڑنے پر فوج بھی بلائی جاسکتی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More