بلوچستان:کاہان میں سیکیورٹی فورسز اوردہشتگردوں میں جھڑپ،میجرشہید

بلوچستان کےضلع آواران کے قریب کاہان میں سیکیورٹی فورسز اوردہشت گردوں میں جھڑپ ہوئی ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع آواران کے قریب دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی کو نشانہ بنایا،آئی ایس پی آر کے مطابق میجر شاہد بشیر بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے جبکہ ایک سپاہی زخمی ہوا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرنے کے بعد فرار ہونے والے دہشت گردوں کا قریبی پہاڑوں میں تعاقب کیا، جس پر فرار سے روکنے پر دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی، فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ اور شدید جھڑپ کے دوران میجر شاہد بشیر جام شہادت نوش کر گئے، جب کہ جھڑپ کے دوران دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچاتے ہوئے ایک اور سپاہی زخمی ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنائیں گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More