لکی مروت میں آرمی اور پولیس کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

اسلام آباد: فوج اور پولیس نے لکی مروت کے علاقےشیری خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر مشترکہ کارروائی کی جس میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت میں آرمی اور پولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی پر آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور ایک پکڑا گیا۔ ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت ساجد، علیم، آفتاب، فضل الرحمان کے نام سے ہوئی ہے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں ہتھیار اور ایمونیشن برآمد کرلیے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد اغوا، شہریوں کے خلاف دہشت گردی میں ملوث تھے، دہشت گردوں نے 22 جنوری کو ایف سی کا سپاہی شہید کیا تھا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے کے لوگوں نے آپریشن پر فورسز کو سراہا۔ علاقہ مکینوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More