سیالکوٹ گیریژن میں اسلحے کے گودام میں آتشزدگی

راولپنڈی: سیالکوٹ گیریژن کے قریب اسلحے کے گودام میں حادثاتی طور پر آگ لگ گئی تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیالکوٹ میں اسلحے کے گودام میں حادثاتی طور پر آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گولہ بارود کے شیڈ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی تاہم مؤثر اور بروقت کارروائی سے آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More