آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان سرحد پر مسلح جھڑپیں

باکو: آذربائیجان اور آرمینیا کی فوج کے درمیان سرحد پر شدید مسلح جھڑپیں ہوئی ہیں۔ جھڑپوں کو گزشتہ سال کی چوالیس روزہ جنگ کے بعد سے اب تک کی بد ترین لڑائی قرار دیا جا رہا ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان سرحد پر شدید مسلح جھڑپیں ہوئی ہیں۔ دونوں ممالک کی فوجوں نے ایک دوسرے پر توپ خانے کے استعمال کے الزام لگائے ہیں۔ جھڑپوں میں ہلاک شدگان کی تعداد کے بارے میں متضاد اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔

آرمینیائی ذرائع کے مطابق اس لڑائی میں آرمینیا کے پندرہ فوجی مارے گئے۔ آرمینیائی حکومت نے کہا ہے کہ آذربائیجان کے ساتھ مسلح جھڑپوں کے بعد ماسکو کی مدد سے اب ایک جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More