صدر مملکت عارف علوی کی سیاست دانوں سے اپیل

صدر مملکت عارف علوی نے سیاستدانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک بھر کے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے قوم کو متحرک کریں۔

صدر عارف علوی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام کو اہم قومی معاملات اور درپیش مسائل پر اعتماد میں لینا ضروری ہے۔ حالیہ سیلاب میں متاثرین کی بھرپور طریقے سے مدد کی جا سکتی ہے۔ سیاستدان اور عالمی برادری عوام کو متحرک کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔ عوام کے متحرک ہونے سے امدادی سرگرمیاں مزید تیز اور اقتصادی تعمیر نو کی جاسکے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More