صدر عارف علوی پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوگئے۔کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے کی۔دورانِ سماعت صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے صدارتی استثنیٰ نہ لینے کی درخواست عدالت میں جمع کرا دی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا کہ وہ پاکستان کے قانون کی پابندی کرتے ہوئے صدارتی استثنی نہیں لینا چاہتے،ملک میں سب برابر ہیں جب تک برابری رہے گی انصاف قائم رہے گا،پوری عدلیہ سے درخواست ہے کہ فیصلے جلدی کئے جائیں۔