صدر مملکت کی زیر صدارت بلوچستان میں بارڈر اور ٹریڈ منیجمنٹ پر اجلاس

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت بلوچستان میں بارڈر اور ٹریڈ منیجمنٹ پر اجلاس ہوا۔

اجلاس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ، وزیر خزانہ شوکت ترین اور گورنر بلوچستان ظہور آغا نے شرکت کی ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ، سیکرٹری داخلہ اور چیف سیکرٹری بلوچستان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ بلوچستان میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی کراسنگ پوائنٹس کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے ، ملکی برآمدات بڑھانے کے لیے ادارے بلوچستان کے تاجروں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کریں۔

انہوں نے کہا کہ تجارتی کراسنگ پوائنٹس میں اضافے سے بلوچستان میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا ، اور برآمدات بڑھیں گی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More