عریبئن سی ٹائٹل باکسنگ چیمپئن شپ پاکستان نے جیت لی

اسلام آباد: پاکستان نے عریبئن سی ٹائٹل باکسنگ چیمپئن شپ جیت لی۔

عریبئن سی ٹائٹل فائٹ میں پاکستان کے باکسر مظفر خان اور افغانستان کے باکسر آغا سمیر مدمقابل ہوئے۔ پاکستان کے مظفر خان نے افغانستان کے آغا سمیر کو شکست دی۔

پاکستانی باکسر مظفرخان نے افغان باکسر کو 5ویں راؤنڈ میں شکست دی۔ 10 راؤنڈ کے مقابلے میں مظفر خان نے افغانی باکسر کو 5ویں راؤنڈ میں ہی ناک آوٹ کر دیا۔ پاکستان اور افغانستان کی ٹائٹل فائٹ سے قبل نمائشی مقابلے بھی ہوئے تھے۔

مظفر خان نے کہا کہ سپورٹ کرنے پر پاکستانی شائقین کا شکرگزار ہوں اور پاکستانی قوم کی دعاؤں کی وجہ سے یہ ٹائٹل جیتا ہوں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More