اے پی ایس پر دہشت گرد حملوں میں ملوث بارہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد: اے پی ایس پر دہشت گرد حملوں میں ملوث بارہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔سیکیورٹی اداروں کے مطابق حملے میں ملوث چھ دہشت گردوں کو پاکستان جبکہ چھ کو افغانستان سے گرفتار کیا گیا ہے۔

دہشت گردی کی کارروائی کا ماسڑ مائنڈ ملا فضل اللہ ہے۔ حملے میں ٹی ٹی پی کے ذیلی گروپ ٹی ٹی پی سوات، طارق گیدڑ گروپ اور توحید و الجہاد شامل ہیں، اسکول حملے کی منصوبہ بندی ملاّ فضل اللہ سے منظوری کے بعد پاک افغان سرحد پر واقع شنواری مرکز میں ہوئی جبکہ طارق گیدڑ گروپ کا امیر اورنگزیب عرف عمر خلیفہ عرف نارائے کی سربراہی میں تیاری شروع کی گئی۔

واضح رہے 16 دسمبر 2014 کو آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں نے تعلیم میں مصروف معصوم بچوں کو گولیوں سے لہو لہان کر دیا، دہشت گردی کے اس سفاکانہ حملے کے نتیجے میں 131طلباءسمیت144 افراد کا خون ناحق کو بہایا گیا تھا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More