ای سی سی کی یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 300 روپے فی کلو فراہم کرنے کی منظوری

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوٹیلیٹی سٹور پر سستا آٹا چینی گھی اور دالیں کی فراہمی رواں ماہ جاری رکھنے کیلئے 3ارب 44کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی ، یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 300 روپے فی کلو دستیاب ہو گا۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)کا اجلاس ہوا اجلاس کے بعد جاری وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے وزیراعظم ریلیف پیکیج کی جون 2022 تک توسیع کر دی۔ پیکیج کے تحت پانچ اہم غذائی اجناس یوٹیلیٹی اسٹورز پر بارعایت دستیاب ہوں گی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 300 روپے فی کلو دستیاب ہو گا۔

وزیر اعظم پیکیج میں توسیع کیلئے ای سی سی نے 3 ارب 44 کروڑ روپے مختص کرنے کی بھی منظوری دیدی۔ای سی سی نے پٹرولیم ڈویژن کو ایل این جی کی درآمد کیلئے 36 ارب روپے مختص کرنے کی منظوری دی پاور ڈویژن کو سبسڈی کی ادائیگی کیلئے 50 ارب روپے دینے کی منظوری دی۔صوبوں کو 130 ارب روپے دینے کی منظوری دی گئی۔

ای سی سی نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پٹرولیم مصنوعات کی سبسڈی میں 25.61 ارب روپے ادا کرنے کی منظوری دیدی ۔

کمیٹی نے بجلی ٹیرف کے نئے طریقہ کار کی منظوری دیدی۔

ای سی سی نے پی آئی اے کے نئے جہازوں سے یک مشت 9.4 ارب روپے سیلز ٹیکس کی وصولی ماہانہ اقساط میں کرنے کی منظوری دیدی۔

کمیٹی نے گلگت شندور روڈ کی تعمیر کیلئے اراضی کے حصول کیلئے 4 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی ٹل بلاک سے مزید گیس نکالنے کیلئے غیر ملکی کمپنی کو 2012 کی پٹرولیم پالیسی کے تحت اجازت دیدی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More