ایک سے زائد پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ایمنیسٹی اسکیم کی منظوری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایک سے زائد پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے پاکستانی شہریوں کے لیے ایمنیسٹی اسکیم کی منظوری دے دی۔ وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ایمنیسٹی اسکیم سے تقریباً 38 ہزار ایک سے زائد شناخت رکھنے والے پاکستانی پاسپورٹس منسوخ کیے جاسکیں گے

وزارت داخلہ کی طرف سے وفاقی کابینہ کو ایمنیسٹی اسکیم کے لیے بھیجی جانے والی سمری پر گذشتہ کابینہ اجلاس میں منظوری دی گئی۔ ترجمان وزارت داخلہ کا کنا ہے کہ ایمنیسٹی اسکیم کا اطلاق ان پاکستانی شہریوں پرہوگا جو ایک سے زائد شناخت رکھتے ہیں اور انکے کے پاس ایک سے زائدپاکستانی پاسپورٹس ہیں۔ وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق ایمنیسٹی اسکیم 31 دسمبر 2022 تک نافذالعمل رہے گی۔

ترجمان وزارت داخلہ نے کہا کہ پاسپورٹ ایکٹ 1974 کے سیکشن 6 کے تحت ایک سے زائد شناخت پر پاسپورٹ رکھنے والوں کو زیادہ سے زیادہ 3 سال سزا ہوسکتی ہے ۔ وفاقی حکومت نے ا یمنیسٹی اسکیم کے ذریعے پاسپورٹ ایکٹ کے سیکشن 12 کے تحت ایک سے زائد پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ایک دفعہ سزا سے معافی کا فیصلہ کیا ہے۔

ایمنیسٹی سکیم کو مفاد عامہ میں منظور کیا گیا ہے جس سے اندرون ملک اور بیرون ممالک مقیم پاکستانی یکساں استفادہ کرسکیں گے ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل 2006 سے 2016 تک وفاقی حکومت چھ ایمنیسٹی اسکیمز جاری کرچکی ہے جن سے تقریباً 12,000 ایک سے زائد شناخت والے پاکستانی پاسپورٹس منسوخ کئے گئے ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More