ایکنک کی 448 ارب روپے مالیت کے 4 بڑے منصوبوں کی منظوری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا۔ ایکنک نے 448 ارب روپے مالیت کے 4 بڑے منصوبوں کی منظوری دیدی۔

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ایکنک اجلاس میں کراچی کیلئے پانی کے منصوبے کے فور سمیت چار سو اڑتالیس ارب روپے مالیت کے 4 بڑے منصوبوں کی منظوری دیدی ۔

کراچی بلک واٹر سپلائی اسکیم کے 4 کا نظرثانی شدہ منصوبہ بھی منظور کیا گیا۔ کے 4 منصوبہ 126 ارب روپے میں مکمل ہوسکے گا۔ منصوبے سے کراچی کو 26 کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جاسکھ فا

ایکنک نے پنجاب کی شاہراہوں اور صاف پینے کی فراہمی کے منصوبوں کیلئے 226 ارب روپے کی منظوری دی گئی جبکہ کھاریاں راولپنڈی موٹر وے 96 ارب کا منصوبہ بھی منظور کرلیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More