لاہور: مسلم لیگ نون کے صدر شہبازشریف نے این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں عوام سے بھرپور حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام این اے 133 لاہور کے ضمنی انتخاب میں بھرپور حصہ لیں۔عوام اپنے ووٹ سے مہنگائی اور معاشی تباہی کا راستہ روکیں۔
لیگی صدر نے مزید کہا کہ عوام باتوں، دعووں اور نعروں کے فریب میں نہ آئیں بلکہ کارکردگی کوووٹ دیں ۔