اب تک پاکستان اہم خبریں تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

نیب نیازی گٹھ جوڑ ختم ہونا چاہیے، قمر زمان کائرہ

لاہور: (07 جون 2020) پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس پنجاب نے قرار دیا ہے کہ حکومت کورونا کے معاملے ہر ناکام ہوگئی ہے۔ چینی اسکینڈل میں پہلے موجودہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہو، پھر بے شک 1945ء سے تحقیقات کرلی جائے۔ سنتھیارچی کو ملک بدر اور ٹائیگر فورس کی جگہ بلدیاتی ادروں کو بحال کیا جائے۔

بلاول ہاؤس میں پیپلزپارٹی کی میزبانی میں آل پارٹی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مسلم لیگ (ن) اور حکومتی اتحادی مسلم لیگ (ق) سمیت دیگر جماعتوں نے شرکت کی۔

مشترکہ اعلامیہ میں تین ماہ کے یوٹیلیٹی بلز معاف کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بعدازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ چینی اسکینڈل میں جب حکومت کو پتہ چلا کہ رپورٹ اپنے ہی خلاف تو مختلف حربے استعمال کیے جانے لگے۔ ہمارا مطالبہ ہے نیب نیازی گٹھ جوڑ ختم ہونا چاہیے۔

اے پی سی کے شرکاء نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی ایورڈ کے ذریعے خود مختاری پر عملے قبول نہیں ایورڈ کا ںوٹفکیشن واپس لیا جائے۔ اے پی سی نے ٹڈی دل کو کنٹرول نہ کرنے پر حکومت حدف تنقید بنایا۔

لیگی رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا کہ حکومت ایشوز سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اگر احتساب ہونا ہی پئ تو 1985ء سے لے کر اب تک جتنی فنڈ ریزنگ ہوئی اس کی بھی تحقیقات کروائی جائیں۔ این جی او از، سیمٹ اور فنڈ ریزنگ کے خلاف بھی تحقیقات کروائیں اور کمیشن بنائیں۔

اے پی سی کی صوبائی قیادت نے اپنی وفاقی قیادت سے قومی سطح پر اے پی سی بلانے کی بھی دراخوست کی ہے۔

Related posts

پانامہ لیکس کی دنیا بھر میں تحقیقات ہو رہی ہیں پاکستان میں کیوں نہیں، عمران خان

Fakiha Haider

کوئٹہ: یوم پاکستان کی تقریب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کی شرکت

Hassam Alam

ملتان: 13 ٹریفک وارڈنز میں کورونا وائرس کی تصدیق

faraz ahmed

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More