تازہ ترین
کورونا وبا،اقوام متحدہ نے عالمی غذائی بحران سے خبردار کردیا

کورونا وبا،اقوام متحدہ نے عالمی غذائی بحران سے خبردار کردیا

نیویارک: (11 جون 2020) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ عالمی غذائی ہنگامی صورتحال سے گریز کیلیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے مزید کہاکہ دنیا کی آبادی کے سات اعشارہ آٹھ ارب افراد کیلیے کافی ہونیوالی خوراک موجود ہے مگر ہمارے غذائی نظام ناکام ہے۔گوتیرس غذائی سلامتی پر کوویڈ انیس کے اثرات کے حوالے سے نیویارک میں بریفنگ کے دوران کہاکہ اس وبا کے سبب تقریباً چار اعشاریہ نو کروڑ افراد شدید غربت کے گڑھے میں جاسکتے ہیں۔ بیاسی کروڑ افراد بھوک کا شکار ہیں۔ پانچ برس سے کم عمر کے 14 کروڑ بچے کمزوری یا نشو نما کے رک جانے کا شکار ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top