پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے عالمی برادری سے امداد کی اپیل کرتا ہوں، انتونیو گورتریس

پاکستان کے دورے پر آئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ پاکستان انکے دل کے قریب ہے۔ سیلاب متاثرین کے لیے عالمی برادری سے امداد کی اپیل کرتا ہوں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گورتریس نے نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینشن سینٹر کا دورہ کیا جہاں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

بریفنگ کے بعد وزیراعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ ان کے دورے کا مقصد پاکستان کے سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے۔

جنرل سیکریٹری کا کہنا تھا کہ پاکستان میرے دل کے بہت قریب ہے۔ سیلاب موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے رونما ہونے والی ایک قدرتی آفت ہے جس سے پاکستان متاثر ہو رہا ہے۔ متاثرین کو مدد فراہم کرنیوالے تمام ادارے قابل تحسین ہیں۔ پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔

اس موقعہ پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنا حکومت اولین ترجیح ہے۔ سیلاب کے دوران عوام نے مشکلات اور تکالیف کا سامنا کیا۔ وفاقی حکومت افواج پاکستان کے ہمراہ سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کررہی ہے۔ انہوں نے سیکرٹری جنرل کی پاکستان آمد پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More