تازہ ترین
اینٹی کرپشن پنجاب کی ماہ جون میں 4 ارب 41 کروڑ 95 لاکھ کی تاریخی ریکوری

اینٹی کرپشن پنجاب کی ماہ جون میں 4 ارب 41 کروڑ 95 لاکھ کی تاریخی ریکوری

لاہور: (5 جولائی 2020) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت اینٹی کرپشن پنجاب کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اینٹی کرپشن پنجاب اہ جون میں چار ارب اکتالیس کروڑ پچانوے لاکھ ساٹھ ہزار کی تاریخی ریکوری کر لی۔

اینٹی کرپشن پنجاب نے وزیراعلی پنجاب سرادر عثمان بزدار کو ایک ماہ کی رپورٹ پیش کر دی۔ رپورٹ کے مطابق جون میں 4 ارب 41کروڑ 95لاکھ 60ہزار روپے کی تاریخی ریکوری کی گئی ہے۔ ایک ماہ میں 10 کروڑ 39لاکھ 80ہزار روپے کی کیش ریکوری، 95کروڑ 40لاکھ 80ہزارروپے کی ان ڈائریکٹ ریکوری اور 4856 کنال 16مرلے سرکاری اراضی قابضین سے واگزار کرائی گئی ہے۔ واگزار کرائی زمین کی مالیت 3ارب 36کروڑ 3لاکھ 60ہزار روپے ہے۔

اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق ایک ماہ میں رپورٹ کرپشن ایپ پر 523 شکایات موصول ہوئیں۔ 315شکایات کا فوری ازالہ کیا گیا۔ جون میں 324انکوائریاں اور 271جاری انکوائریوں پر فیصلہ دیا گیا۔ مکمل چھان بین کے بعد 97 کیس رجسٹرڈ ہوئے اور 99جاری کیسز کا فیصلہ ہوا۔ 59چالان عدالتوں میں پیش کیے گئے اور مجموعی طور پر 132فراد کو گرفتار کیا۔

وزراعلی سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کرپٹ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

Comments are closed.

Scroll To Top