اپوزیشن اراکین کو خطرات، انصارالسلام کا سیکیورٹی دینے کا فیصلہ

اسلام آباد : جمعیت علمائے اسلام( ف ) کی ذیلی تنظیم انصارالسلام پارلیمنٹ لاجز کے باہر پہنچ گئی۔انصارالسلام نے اپوزیشن کے ممبران کو بھرپور سیکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد سے حوالے سے جےیو آئی کی ذیلی تنظیم انصار السلام نے حزب اختلاف کے رہنماؤں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پارلیمنٹ لاجز کے باہر ڈیرے ڈال لیے۔

ذرائع انصار السلام کے مطابق جےیوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر سیکیورٹی پر عمل درآمد شروع ہوگا ۔ انصارالسلام کے رضاء کاروں کی پارلیمنٹ لاجز کے باہر مختصر ریہرسل بھی کی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More