چیئرمین پی پی سے اے این پی کی قیادت کی زرداری ہاؤس میں ملاقات

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری سے عوای نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر ہوتی اورایمل ولی خان نے زرداری ہاؤس سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں شیری رحمان اور قمر زمان کائرہ موجود تھے ۔

اسلام آباد کے زرداری ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری، امیر حیدر خان ہوتی اور ایمل ولی خان کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ منی بجٹ کی پارلیمان سے منظوری اور عوام کے معاشی مسائل پر بات چیت کی گئی ۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے امیر حیدر خان ہوتی اور ایمل ولی خان سے اسفند یار ولی خان کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More