اے این پی کا پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سےعوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی ۔دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

اسلام آباد کے زرداری ہاؤس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ایمل ولی خان کی ملاقات کے دوران پی پی رہنما نیر بخاری، شیری رحمان، رضا ربانی اور فیصل کریم کنڈی بھی شریک ہوئے۔

عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو عوامی مارچ میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کروائی۔ بلاول زرداری نے عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے عوامی مارچ کی حمایت اور شرکت کی یقین دہانی پر ایمل ولی خان سے اظہار تشکر کیا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More