کے الیکٹرک کے بلوں میں ایک اور نیا ٹیکس عائد

کراچی کے شہریوں کے لئے ایک اور بری خبر آگئی، کے الیکٹرک کے بلوں میں خاموشی سے نیا ٹیکس عائد کر دیا گیا۔

شہریوں کو بغیر آگاہ کئے بغیر بجلی کے بلوں میں کے ایم سی چارجز بھیج دئیے گئے۔ کے الیکٹرک اور کے ایم سی میں ٹیکس وصولی کا معاہدہ طے پا گیا، کے الیکٹرک کے بلوں میں دو سو یونٹ استعمال کرنے والے کے لیے پچاس روپے، دو سو سے سات سو یونٹ کے لیے ڈیرھ سو روپے میونسپل ٹیکس لگے گا جبکہ سات سو سے زائد یونٹ استعمال کرنے والوں کو دو سو روپے ماہانہ ٹیکس دینا ہوگا۔

کمرشل صارفین اور انڈسٹریل صارفین کو ماہانہ دو سو روپے میونسپل ٹیکس کی صورت میں دینا ہوگا، ایک گھر میں ایک سے زائد میڑوں پر بھی ٹیکس وصول کیا جائے گا، کراچی کے مجموعی طور پر 24 لاکھ صارفین سے میونسپل ٹیکس وصول کیا جائے گا، کے الیکٹرک نے دو ماہ تک ٹیکس کے ایم سی اکاؤنٹ میں جمع نہیں کروایا تو معاہدہ منسوخ کر دیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More