کورونا سے مزید7 جاں بحق، مجموعی تعداد 28ہزار 832 ہوگئی

اسلام آباد: ملک میں کورونا سے مزید سات افراد انتقال کرگئے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دو سو اٹھاسی نئے مریضوں کا اضافہ دیکھا گیا ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 7 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 832 تک پہنچ گئی ہے ۔

این سی او سی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز 46 ہزار 6 ٹیسٹ کئے گئے جن میں مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ چھ فیصد رہی ۔ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں داخل کورونا کے 740مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 77 ہزار 869، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 661، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 839،اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 117، بلوچستان میں 33 ہزار 531، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 606 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 426 تک پہنچ چکی ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More