کورونا وائرس کے باعث مزید 29 افراد انتقال کرگئے

اسلام آباد: کورونا وائرس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 29 افراد انتقال کر گئے اور 7978 نئے مریض بھی سامنے آئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 64016 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 7978 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 29 افراد انتقال کر گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 12.46 فیصد رہی۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 29248 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 17 ہزار 991 تک پہنچ چکی ہے۔اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12019 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ 88 ہزار 738 ہو گئی ہے۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 40 ہزار 23، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 92 ہزار 519، پنجاب میں 4 لاکھ 76 ہزار 420، اسلام آباد میں ایک لاکھ 26 ہزار 473، بلوچستان میں 34 ہزار 342، آزاد کشمیر میں 37 ہزار 572 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 642 ہو گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More