لانگ مارچ سے متعلق سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا اعلان

اسلام آباد: تحریک انصاف نے لانگ مارچ سے متعلق کل سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا اعلان کردیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ انہوں نے نہتے لوگوں پر تشدد کیا، خواتین اور بچوں کی بے حرمتی کی ۔سپریم کورٹ فیصلہ دے پر امن احتجاج ہمارا حق ہے۔

سابق وفقی وزیر حماد اظہر کے ہمراہ کے پی کے ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس آنکھیں بند کر کے سنیں تو لگتا ہے الطاف حسین بول رہا ہے۔ انہوں نے نہتے لوگوں پر تشدد کیا۔ خواتین اور بچوں کی بے حرمتی کی۔ کل سپریم کورٹ میں پرامن احتجاج پر فیصلہ لینے کے لئے درخواست دائر کریں گے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ایک طرف یہ کہتے ہیں خزانہ خالی ہے جبکہ دوسری جانب غیر ملکی دورے کررہے ہیں۔ وزیر عطم نے اپنے پانچ گھروں کو کیمپ آفس قرار دیدیا ہے۔ حکومت کا پیسہ تماش بینوں اور عیاشیوں میں اڑا رہے ہیں۔

حماد اظہر نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں مہنگائی کی شرح 20 فیصد پر جانے کا خدشہ ہے۔ ان سے جلدی جان نہ چھڑائی تو لوڈ شیڈنگ بڑھے گی۔ پٹرولیم کی قیمتوں میں مزید 40 سے 50 روپے اضافہ ہوگا۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ اس کارٹون حکومت کے چار نمونے اس وقت توانائی کا شعبہ چلا رہے ہیں جن کی آپس میں ہی نہیں بنتی۔ دس سال کے بعد بجلی شارٹ فال ساڑھے 6 ہزار میگاواٹ پر پہنچ گیا ہے۔ ان سے جلدی جان نہ چھڑائی تو لوڈ شیڈنگ مزید بڑھی گی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی 40 سے 50 روپے مزید اضافہ ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More