تازہ ترین
اسمگلرز کی فائرنگ سے اے این ایف اہلکار کی شہادت

اسمگلرز کی فائرنگ سے اے این ایف اہلکار کی شہادت

اسلام آباد:(07 اگست 2020) اسلام آباد میں اے این ایف کے خفیہ آپریشن کے دوران اسمگلرز کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید ہوگیا ہے۔

اے این ایف ذرائع کے مطابق بارہ کہو اسلام آباد میں اے این ایف نے منشیات اسمگلرز کے خلاف خفیہ آپریشن کیا، دوران آپریشن اسمگلرز کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں اے این ایف کا ایک اہلکار شہید ہوگیا۔اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقہ مانگا والا کو گھیرے میں لیا، اسی دوران چھ اسمگلرز نے خود کو حکام کے حوالے کردیا،ملزمان کے قبضے سے منشیات کی بھاری مقدار برآمد کی گئی ہے،مزید ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔

Comments are closed.

Scroll To Top