پشین میں اے این ایف کی کارروائی ،منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

کوئٹہ : اینٹی نارکوٹکس فورس نے بلوچستان کے شہر پشین کے علاقے کلی بوتی میں کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں منشیات پکڑ لی گئی۔

ترجمان کے مطابق انسداد منشیات کے ادارے اے این ایف نے پشین میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ۔ برآمد کی گئی منشیات کی مجموعی مقدار 845 کلو گرام ہے

ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات افغانستان سے پاکستان اسمگل کر کے ایک غار میں ذخیرہ کی گئی تھی جو کہ براستہ گوادر بیرون ملک اسمگل کی جانی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More