کنبیرا: آسٹریلین لیجنڈری کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کار حادثے میں جان کی بازی ہار گئے ۔ معروف کرکٹر دو مرتبہ آسٹریلیا کے ورلڈ چیمپئن اسکواڈ کا حصہ رہے ہیں۔
آسٹریلین لیجنڈ ری کرکٹر اینڈریو سائمنڈز حادثے میں جاں بحق ہوگئے ۔ 46سالہ اینڈریو سائمنڈز کی کار کو حادثہ ان کے آبائی شہر ٹانزیل کے قریب پیش آیا ۔
اینڈریو سائمنڈز نے 198ون ڈے، 26ٹیسٹ اور 14ٹی ٹوئنٹی میچز میں حصہ لیا۔معروف کرکٹر 2مرتبہ آسٹریلیا کے ورلڈ چیمپئن اسکواڈ کا حصہ رہے۔