سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ

کراچی: ملک بھر میں آج سونے کی قیمت میں 800 روپے کا مزید اضافہ دیکھنے میں آیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 800 روپے کے اضافے سے 1لاکھ 32 ہزار روپے پر پہنچ گیا۔

جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے کےاضافے سے 1لاکھ 13 ہزار169روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی 2ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1928 ڈالر پر پہنچ گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More