اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی پانچ روپے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ہے ۔
نیپرا نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کافیصلہ جاری کردیا۔ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی 5.94 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔ قیمت بڑھنے سے بجلی صارفین پر58 ارب روپےکا اضافی بوجھ پڑے گا۔
صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنی ہوں گی۔ اضافےکا اطلاق لائف لائن اور کےالیکٹرک صارفین پرنہیں ہوگا۔