مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 350 روپے کا اضافہ

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر فی اونس مہنگا ہوا۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی قیمت میں 350 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد فی تولہ سونا 1لاکھ 26 ہزار 350 روپے پر پہنچ گیا جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 300 روپے کے اضافے سے1لاکھ 8 ہزار325 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ۔ عالمی مارکیٹ میں 2 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1838 ڈالر پرپہنچ گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More