مقامی صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ

کراچی: مقامی صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت مستحکم رہی۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی قیمت میں300روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعدفی تولہ سونا 1لاکھ 26ہزار 650روپے پر پہنچ گیا جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 257 روپے کے اضافے سے 1لاکھ8 ہزار 582روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا1838 ڈالر پرمستحکم رہا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More