پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں810پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز تیزی رہی۔مارکیٹ810 پوائنٹس کےاضافے سے 43ہزار853 پربند ہوئی۔

حصص بازار میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مثبت رجحان رہا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 810 پوائنٹس کے اضافے سے 43ہزار853 پر بندہوا۔تیزی کے باعث مارکیٹ میں1عشاریہ 88فیصد کااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آج دن بھرمجموعی طورپر 362 کمپنیوں کے شیئرزمیں کاروبار ہوا۔ 243کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں اضافہ جبکہ96 کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ آج مارکیٹ کی بلندترین سطح 43,921 جبکہ کم ترین سطح 43,042 رہی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More