حصص بازار کے 100 انڈیکس میں 572 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار ی دن کا اختتام ہوگیا ۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز حصص بازار میں تیزی کا رجحان رہا ۔

حصص بازار میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انڈیکس میں تیزی رہی ۔ 100 انڈیکس 572پوائنٹس کے اضافے سے 43ہزار853پر بند ہوا ۔ آج تیزی کے باعث مارکیٹ میں 1عشاریہ 32فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آج دن بھرمجموعی طورپر352 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 248 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 85 کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More