پی ایس ایکس کے 100انڈیکس میں 476 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان رہا۔ 476 پوائنٹس کے اضافے سے ہنڈرڈانڈیکس 44ہزار کی حد عبور کرگیا۔

حصص بازار میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رجحان رہا جس کے باعث ہنڈرڈانڈیکس 44ہزار کاہندسہ عبور کرگیا ۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 476 پوائنٹس کے اضافے سے 44ہزار 461 پربند ہوا۔

آج دن بھر مجموعی طورپر 350 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 225کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ106کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More