کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ ایک سو انتالیس پوائنٹس کے اضافے سےچھیالیس کا ہندسہ عبورکرگئی۔
حصص بازار میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا رجحان دیکھا گیا ۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس نے 46 ہزار کاہندسہ عبورکرگیا۔ مارکیٹ139 پوائنٹس کے اضافے سے 46ہزار79 پر بندہوئی۔
آج دن بھرمجموعی طورپر 363 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 198کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں کمی جبکہ144کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ ہوا۔