حصص بازار کے 100 انڈیکس میں 153 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا رجحان دیکھا گیا ۔

حصص بازار میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مثبت رجحان رہا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 153 پوائنٹس کے اضافے سے43ہزار984 پر بند ہوا۔

آج دن بھرمجموعی طورپر362 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔206کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں اضافہ جبکہ131کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 44,192 جبکہ کم ترین سطح 43,805 رہی ۔ گزشتہ روز مارکیٹ 1302 پوائنٹس کی کمی سے 43,830پر بند ہوئی تھی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More