حصص بازار کے 100 انڈ یکس میں 1120پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انڈیکس میں زبردست تیزی رہی۔ تیزی کے باعث 100انڈیکس 44 ہزار کی حد عبور کرگیا۔

حصص بازار میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز 100 انڈ یکس 1120پوائنٹس کے اضافے سے 44ہزار366پر بند ہوا۔ تیزی کے باعث آج مارکیٹ میں 2عشاریہ پانچ 9فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آج دن بھرمجموعی طورپر382 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبارہوا۔ 304کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ صرف69 کے شیئرزکی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More